جمعہ 6 نومبر 2026 - 17:06
اللہ پر جھوٹ باندھنے سے بڑا کوئی ظلم نہیں، حق کو دبانے کی ہر کوشش بالآخر ناکام ہوتی ہے: مولانا لیاقت علی رانجھا

حوزہ/ جنڈ، ضلع اٹک میں خطبۂ جمعہ کے دوران مولانا لیاقت علی رانجھا نے حق پوشی کو ظلم قرار دیتے ہوئے کہا کہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے فضائل و مقام کو دنیا کے سامنے حکمت اور مؤثر انداز میں اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامع مسجد غازی امام بادشاہ، جنڈ، ضلع اٹک میں خطبۂ جمعہ کے دوران مولانا لیاقت علی رانجھا نے حق و باطل، صداقت اور حق پوشی کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ پر جھوٹ باندھنا سب سے بڑا ظلم ہے اور حق کو چھپانے کی ہر کوشش بالآخر ناکام ہوتی ہے، کیونکہ حق اپنی حقیقت اور روشنی کے ساتھ آشکار ہو کر رہتا ہے۔

اللہ پر جھوٹ باندھنے سے بڑا کوئی ظلم نہیں، حق کو دبانے کی ہر کوشش بالآخر ناکام ہوتی ہے: مولانا لیاقت علی رانجھا

انہوں نے اپنے خطاب میں قرآن کریم کی آیتِ مبارکہ «وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَىٰ عَلَى اللَّهِ كَذِبًا» کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اللہ پر جھوٹ باندھنے والے سے بڑھ کر ظالم کون ہو سکتا ہے؟ بعض لوگ اپنے نظریات اور مقاصد کے تحفظ کے لیے حقائق کو چھپانے اور سچائی کو پردے میں رکھنے کی کوشش کرتے ہیں، لیکن حق کو زیادہ دیر تک چھپایا نہیں جا سکتا؛ بلکہ اسے دبانے کی کوششیں اس کی حقانیت کو مزید نمایاں کر دیتی ہیں۔

مولانا لیاقت علی رانجھا نے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے مقام و منزلت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جناب سیدہؑ کے حقوق اور فضائل کو چھپانے کی کوششیں کی گئیں، لیکن آج دنیا ان کے فضائل، عظمت اور مصائب سے آگاہ ہو رہی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت اور شخصیت کے روشن پہلوؤں کو مؤثر انداز میں اجاگر کیا جانا چاہیے، تاکہ دنیا ان کی حقیقی عظمت اور تعلیمات سے واقف ہو سکے۔

اللہ پر جھوٹ باندھنے سے بڑا کوئی ظلم نہیں، حق کو دبانے کی ہر کوشش بالآخر ناکام ہوتی ہے: مولانا لیاقت علی رانجھا

انہوں نے مزید کہا کہ اس مقصد کے لیے ایسا اسلوب اختیار کرنا ضروری ہے جو علمی، مؤثر اور حکمت پر مبنی ہو، جس میں تشدد، اختلاف انگیزی اور کسی بھی مذہب یا مسلک کی دل آزاری کا پہلو شامل نہ ہو۔ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت کو ان کے اخلاق، فضائل، کردار اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے خصوصی نسبت کے تناظر میں پیش کیا جانا چاہیے۔

اپنی گفتگو کے اختتام پر انہوں نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی معروف حدیث «فَاطِمَةُ بَضْعَةٌ مِنِّي» کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا میرے وجود کا حصہ ہیں۔ آپؐ نے مزید فرمایا کہ فاطمہؑ کی ناراضی میری ناراضی اور ان کی خوشنودی میری خوشنودی ہے۔ یہ حدیث حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے بلند مقام و مرتبے اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نگاہ میں ان کی عظمت کو واضح کرتی ہے۔

اللہ پر جھوٹ باندھنے سے بڑا کوئی ظلم نہیں، حق کو دبانے کی ہر کوشش بالآخر ناکام ہوتی ہے: مولانا لیاقت علی رانجھا

اللہ پر جھوٹ باندھنے سے بڑا کوئی ظلم نہیں، حق کو دبانے کی ہر کوشش بالآخر ناکام ہوتی ہے: مولانا لیاقت علی رانجھا

اللہ پر جھوٹ باندھنے سے بڑا کوئی ظلم نہیں، حق کو دبانے کی ہر کوشش بالآخر ناکام ہوتی ہے: مولانا لیاقت علی رانجھا

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha